11:22 am
 قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے،عوامی حلقے

قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے،عوامی حلقے

11:22 am

قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے،عوامی حلقے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) مظفرآباد میں عید الاضحی کے موقع پر قبرستانوں کی صفائی کا اہتمام نہیں ہوسکا۔ عید کے موقع پر لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ کے لیے قبرستانوں کا رخ کریں گے جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے سے انہیں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دارالحکومت کے بیشتر قبرستان گنجان آبادی میں ہیں جہاں کوڑا کرکٹ اور گھاس پھوس اورخود رو پودے اگے ہوئے ہیں میونسپل کا ر پوریشن سمیت متعلقہ اداروں کی عدم توجہی پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کیا جائے اور بعض قبرستانوں کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے بھی آوارہ جانوروں کی آمد سے قبرستانوں کا تقدس پامال ہو رہا ہے ۔قبرستانوں کی چار دیواری کروا ئی جائے اور ناقص صفائی کا فوری نوٹس لیا جائے۔

تازہ ترین خبریں