11:27 am
مودی کا  کشمیر پر قبضے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، امتیاز نسیم

مودی کا کشمیر پر قبضے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، امتیاز نسیم

11:27 am

مودی کا کشمیر پر قبضے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، امتیاز نسیم کشمیر ی آزادی سے کم کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،مرکزی رہنما پی ٹی آئی ہاڑی گہل ( اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما امتیاز نسیم راجہ نے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد مودی کا دفعہ 370اور 35Aختم کرکے کشمیر پر قبضے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا کشمیر ی آزادی سے کم کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اقوام متحدہ، عالمی برادری اور او آئی سی جنوبی ایشاء کو ایٹمی جنگ سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو کچلنے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندا مودی نے سات لاکھ فوج جمع کر رکھی ہے جو کشمیریوں پر بے انتہا ظلم و تشدد کر رہی ہے ،معصوم بچوں، عورتوں، نوجوانوں اور بوڑھوں کا پیلٹ گن کے ذریعے آنکھوں کی بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے بھارت کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہے اور عالمی دنیا خاموش تماشائی کا کردار اداا کر رہے ہے،ہم کشمیری کشمیری کی آزادی کے لئے آخری حد تک جانے کے لئے تیار ہیں اور ہم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارت کے ظلم کے خلاف جہاد کریں گے،ہندوستان خود مسٔلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا اور اب وہ بجائے مسٔلہ حل کرنے کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے جسے کشمیریوں نے مسترد کر دیا ہے،بھارت نے کرفیو نافذ کرکے ایک کروڑ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کیا ہوا ہے غذائی اجناس کی قلت کی وجہ سے کشمیری بھوکے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیر میں رائے شماری کرائے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں بے نقاب کرے ،بھارت اب کسی قیمت پر بھی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ،مودی کو کشمیریوں پر ظلم کا حساب دینا ہوگا،بھارت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی اور 35Aکو ختم کرنے سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی زندگی ملی ہے ،بھارت نے کشمیر میں انٹر نیٹ سروس بند کردی تاکہ دنیا اس کے مظالم نہ دیکھ سکے ،بھارت کے ان اقدامات سے کشمیریوں کا جذبہ اور جوش مزید بڑھے گا انہوں نے کہا کہ کشمیری ہر حالت میں آزادی لے کر رہیں گے بھارت کسی خواب میں نہ رہے،بھارت کا اگر یہی رویہ رہا تو جنوبی ایشیاء کو ایٹمی جنگ سے کوئی نہیں روک سکے گا انہوں نے او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک بھارت سے تجارتی معاہدے ختم کریں اور بھارت کا مکمل طورپر بائیکاٹ کریں۔

تازہ ترین خبریں