11:27 am
 مقبوضہ کشمیر کے بھائی تنہا نہیں ہیں، محمد شفیق

مقبوضہ کشمیر کے بھائی تنہا نہیں ہیں، محمد شفیق

11:27 am

مقبوضہ کشمیر کے بھائی تنہا نہیں ہیں، محمد شفیق راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام وزیر اعظم آزاد کشمیر و سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور کی ہدایت پر پونچھ ڈویژن کی مساجد میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دعائیہ تقاریب اور جلوس نکالے گئے، تقاریب سے نائب ناظم پونچھ ڈویژن محمد شفیق ،سردار سلیم چغتائی معاون نائب ناظم اوقاف پونچھ، سردار بنیات خان نمائندہ اوقاف راولاکوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائی تنہا نہیں ہیں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر ی خصوصی حثیت کو ختم کرنا کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ کشمیر ی اپنے پیدائشی حق، حق خوداردیت سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گئے، خون کے آ خری قطرے تک آزادی کی جدوجہد جار ی و ساری رہے گی۔

تازہ ترین خبریں