11:33 am
عوام  پلانٹ فار پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،فاروق اعوان

عوام پلانٹ فار پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،فاروق اعوان

11:33 am

عوام پلانٹ فار پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،فاروق اعوان درخت لگانا سنت،آئندہ نسلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہوگی باغ (نمائندہ اوصاف) گورنمنٹ ہائی سکول منگ بجری کے صدر معلم فاروق اعوان نے کہا ہے کہ عوام بھرپور طریقے سے پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہوگی محکمہ جنگلات کی کاوش قابلِ ستائش ہے درخت لگانا سنت عمل ہے جس نے ایک درخت لگایا اس نے جنت میں اپنا گھر بنایا عوام میں شعور بیدار کرنا وقت کی ضرورت ہے شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجر پروری بھی انتہائی ضروری ہے ورنہ شجرکاری کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا محکمہ جنگلات کے ذمہ داران اس قسم کے پروگرامات سکولوں اور کالجز میں کریں تاکہ نوجوان طلباء میں شعور بیدار ہو ہمارے نوجوان ایسے کاموں میں دلچسپی رکھتے ہیں ہر شخص اپنے حصے کا ایک درخت لگائے تو نہ صرف ماحول بلکہ بہت ساری بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے تحصیل دھیرکوٹ میں یہ پروگرام قابلِ ستائش ہے اس موقع پر سکول کے اساتذہ نے اپنے اپنے حصے کے درخت لگائے اور سکول کے بچوں میں پودہ جات تقسیم کئے گئے اس پروگرام کا اہتمام رینج آفیسر دھیرکوٹ خواجہ نذیر احمد نے کیا اس موقع پر رینج آفیسر سردار نوید موسیٰ خان، بلاک آفیسر آصف رشید چغتائی ، اخلاق احمد، ریاض بھٹی، محمد عابد، خورشید احمد بٹ کے علاوہ دیگر لوگ شریک تھے۔

تازہ ترین خبریں