11:38 am
 عالمی برادری بھارتی ظلم وستم کا خود نوٹس لے،بے نظیر

عالمی برادری بھارتی ظلم وستم کا خود نوٹس لے،بے نظیر

11:38 am

عالمی برادری بھارتی ظلم وستم کا خود نوٹس لے، زاہد بے نظیر ،ایک کال پر تمام کشمیری سیئز فائر لائن کو توڑ دینگے،رہنما پیپلز پارٹی کھوئی رٹہ( نمائندہ اوصاف) پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما زاہد بے نظیر نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی ظلم وستم کا خود نوٹس لے،ایک کال پر تمام کشمیری سیئز فائر لائن کو توڑ دینگے پاکستان کی موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے بھارت 70سالوں میں وہ کام نہ کرسکا جو اُس نے ایک سال میں کر دکھایا عمران خان کادورہ امریکہ کے دوران کشمیر کاسودا کیا گیا اب طفل تسلیاں سے عوام کو تسلی دے کر بے قوف بنا یا جارہا ہے عالمی برادری خود نوٹس لیں وزیر اعظم پاکستان جھوٹی سیاسی گرفتاریاں کرکے کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانا چاہتا ان کشمیری خود بندوق لیکر اُٹھیں گئے اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر مقابلہ کرینگے بھارت کے ساتھ اب جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے زاہد بے نظیر نے مزید کہاکہ بھارت کسی نہ کسی بہانے آزادکشمیر پر حملہ کرسکتاہے ہماری مسلح افواج کو ہر وقت چوکس رہنا ہوگا بھارت ایک شاطر ملک ہے وہ اپنی شاطرانہ چالوں سے کبھی باز نہیں آسکتا کشمیر کوبچہ بچہ آزادی کی خاطر کٹ مرنے کوتیار ہے انہوں نے کہاکہ ملک پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ایک آواز ہو کر فیصلہ کریں اور بھارت کی اس گھنائونی سازش کو ناکام بنائے۔

تازہ ترین خبریں