11:40 am
  بھارت نے  کشمیری قوم کے جذبے کو مزید بڑھا دیا  ہے  ،حنیف کھٹانہ

بھارت نے کشمیری قوم کے جذبے کو مزید بڑھا دیا ہے ،حنیف کھٹانہ

11:40 am

بھارت نے کشمیری قوم کے جذبے کو مزید بڑھا دیا ہے ،حنیف کھٹانہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے کھوئی رٹہ( نمائندہ اوصاف) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی مرکزی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری محمد حنیف کھٹانہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا جس سے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے مقبوضہ کشمیر میں 72 سالوں سے ظلم و ستم کا بازار گرم ہے اب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کشمیری قوم کے جذبے کو مزید بڑھا دیا ہے انشاء اللہ کشمیر کی آزادی قریب ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں بھارت نے آرٹیکل370 اور 35A کا خاتمہ کر کے پوری دنیا کے امن کو دائو پر لگایا دیا 5اگست کادن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر لکھا جائے گاچوہدری محمد حنیف کھٹانہ نے مزید کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عید کشمیریوں کے ساتھ منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اسمبلی کے اندر بلاول بھٹو زرداری نے بھرپور آواز بلند کرکے اپنے نانا کی یاد کوزندہ کردیا 35A اور آرٹیکل 370 ختم کر کے کشمیر میں حالات خراب کیے جا رہے ہیں بھارت کشمیرمیں نیا کھیل کھیلنے جا رہا ہے جس سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا سمیت عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ مودی کشمیر یوں کا قاتل ہے کشمیر یوں کی اب نسل کشی کی سازش کر رہا ہے ہمیں اب متحد ومنظم ہوکر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا اگر اب بھی ہم نے کچھ نہ کیا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی۔

تازہ ترین خبریں