11:51 am
 ڈاکٹر سردار فرید کو  قائد اعظم گولڈ میڈل ملنا خوش آئند ہے، ظفر یاب

ڈاکٹر سردار فرید کو قائد اعظم گولڈ میڈل ملنا خوش آئند ہے، ظفر یاب

11:51 am

ڈاکٹر سردار فرید کو قائد اعظم گولڈ میڈل ملنا خوش آئند ہے، ظفر یاب کوٹلی ( سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آفیسر کوٹلی ڈاکٹر سردار فرید خان کو گورنر پنجاب کی طرف سے شاندار خدمات پر قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا ہے جس پر ہم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء ظفر یاب راٹھور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فرید کا یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے محکمہ کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔یہ گولڈ میڈل ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہوں اور مادر وطن کا نام روشن کیا ہو۔ڈاکٹر موصوف ایک انتہائی ایمنادار اور فرض شناس آفیسر ہیں جن کی محنت اور سچی لگن کی وجہ سے محکمہ لائیو سٹاک روز افزوں ترقی کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر موصوف کی قیادت میں محکمہ کے اہلکاران کی دن رات محنت سے لوگوں کو روزگار کے موقع ملے ہیں اور لائیو سٹاک کا شعبہ حاصل وسائل کے اندر اپنی خدمات بہم پہنچا رہا ہے جس پر ڈاکٹر فرید اور ان کا عملہ خصوصی مبارکباد کا مستحق ہے۔ڈاکٹر فرید کو مبارک باد دینے کے حوالہ سے راٹھور ہائوس میں ایک مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں خواجہ عطا محی الدین قادری ایڈووکیٹ ،فرزند علی راٹھور،سابق کونسلر بلدیہ انجینئر محمد الیاس راٹھور،ڈاکٹر نیاز احمد راٹھور،ظفر یاب راٹھور سبحانی اور انجمن تاجراں کوٹلی کے نمائندے بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبریں