11:53 am
غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر

غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر

11:53 am

غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ( سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنرمیجر(ر)ناصررفیق کے آفس سے جاری ہونے والے حکم میں بتایا گیا ہے کہ بعض اشخاص سلانٹی، پاپڑ ، چپس وغیرہ جو کہ مضر صحت ہیں دھڑا دھڑ فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جو اشخاص سلانٹی وغیرہ فروخت کرتے ہیں ان کے پاس کسی کمپنی کی رجسٹریشن نہ ہے اور نہ ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی یا آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری شدہ عدم اعتراض سرٹیفکیٹ موجود ہے اس امر کا تدارک از حد ضروری ہے۔ لہذا ضابطہ فوجداری مجریہ 1898جوفی الوقت آزاد کشمیر میں نافذا لعمل ہے کی دفعہ 144کی ذیلی دفعہ (1)کی رو سے حاصل اختیار ات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی شخص ؍ اشخاص سب ڈویژن ہذا کی حدود کے اندر کسی بھی قسم کی غیر معیاری سلانٹی،پاپڑ ، چپس وغیرہ دکاندار کو فروخت نہ کرے گا حکم ہذا کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائی زیر دفعہ 188آزاد پینل کوڈ مجریہ 1860عمل میں لائی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں