11:57 am
کوٹلی کو اضافی حلقہ مل گیا ہے،معروف طفیل

کوٹلی کو اضافی حلقہ مل گیا ہے،معروف طفیل

11:57 am

کوٹلی کو اضافی حلقہ مل گیا ہے،معروف طفیل کوٹلی ( سٹی رپورٹر)جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کوٹلی سردار معروف طفیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کوٹلی کی عوام کا دیرینہ مطالبہ اور اپنا وعدہ پورا کردکھایا ،کوٹلی کو اضافی حلقہ مل گیا ہے ۔ عید کے بعد ایک بڑی ریلی راجہ فاروق حیدر کے حمایت میں نکال کر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرکا دور اقتدار تاریخ کے سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی جملہ ٹیم جس جانفشانی سے تعمیر وترقی اور عوامی فلاح بہبود میں دن رات ایک کیے ہوئی ہے اس کی مثال اس سے قبل کہیں بھی نہیں ملتی ، موجودہ حکومت کی اڑھائی سالہ کارکردگی سابقہ ادواراقتدار پر بھاری ہے ۔ان کی خصوصی دلچسپی سے ضلع کوٹلی نکھر رہا ہے، کوٹلی کی تمام مین سڑکات کومعیاری بناکرضلع کوسب ڈویژن سے ملایاجارہاہے تمام تقرریاں میرٹ پرکی جارہی ہیںمیرٹ پرپورااترنے والے تعلیم یافتہ اوراہل امیدواروںکوتعینات کیاجارہاہے محکمہ تعلیم میںاین ٹی ایس کے نفاذ کے ساتھ تقرری وتبادلہ کے حوالہ سے سیاسی مداخلت بالکل ختم ہوگئی ہے آزادکشمیرمیںمحکمہ تعلیم کی ایڈمنسٹریشن پی ایس سی کے ذریعے لگائی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ کوٹلی کی نئی حلقہ بندیاں درست ہیں۔ اس سے عوام کو حقوق ملیں گے ۔ شہریوں کے مسائل حل ہونگے۔مسلم لیگ نون ضلع کوٹلی نے راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں