12:00 pm
بھارت کے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ،چوہدری اعظم

بھارت کے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ،چوہدری اعظم

12:00 pm

بھارت کے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ،چوہدری اعظم خطرناک ہتھیار بھی کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سےنہیں روک سکتا بھمبر (بیورورپورٹ) سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد اعظم آف مکہال نے کہا ہے کہ خطر ناک سے خطرناک ہتھیار کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے نہیں روک سکتا بھارت کے آئین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں بھارتی حکمران اپنے آئین میں ترمیم کرکے اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتے ہیں جس کا عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر مارچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے ایسے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی دینے والی نہیں کشمیر کے لوگ بھارت سے نفرت کرتے ہیں انڈین حکمرانوں کے ایسے اقدامات سے تحریک آزادی مزید زور پکڑ ے گی انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجود ہ حالات میں قوم کو اعتماد میں لے کر جاندار لالحہ عمل طے کریں تاکہ آزادی کے لیے برسر پیکار کشمیر ی قوم نہتے جذبے سے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچا سکیں۔

تازہ ترین خبریں