12:12 pm
 آرٹیکل 35-A اور 370 کی منسوخی تقسیم کشمیر کی سازش ہے،سردار معروف

آرٹیکل 35-A اور 370 کی منسوخی تقسیم کشمیر کی سازش ہے،سردار معروف

12:12 pm

آرٹیکل 35-A اور 370 کی منسوخی تقسیم کشمیر کی سازش ہے،سردار معروف باغ(نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار معروف نے کہا ہے کہ آرٹیکل 35-A اور 370 کی منسوخی تقسیم کشمیر کی سازش ہے مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے کشمیر کی حثیت ختم کی گئی جب تک ایک کشمیری بھی زندہ ہے کشمیر کے حصے بخرے نہیں ہونے دیں گئے بھارت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی فوجی قبضے کی ناکامی ہے اور آئینی دہشت گردی کے مترادف ہے جموں اور لداخ سے کرفیو ختم کرتے ہوئے تمام بنیادی سہولیات انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے بھارتی حکومت اور مہاراجہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا کہ کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو منسوخ نہیں کرے گا ،ہندوستان اور پاکستان بارڈ باڈر کا کھیل بند کرے ۔

تازہ ترین خبریں