12:14 pm
وزیراعظم کا صادق شاہ کو   چیک د ینااحسن اقدام  ہے،راجہ فاروق

وزیراعظم کا صادق شاہ کو چیک د ینااحسن اقدام ہے،راجہ فاروق

12:14 pm

وزیراعظم کا صادق شاہ کو چیک د ینااحسن اقدام ہے،راجہ فاروق باغ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی ضلع باغ کے نائب امیر راجہ فاروق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرنے باغ کے ایک انتہائی سفید پوش شخص سید صادق شاہ کو ڈیری فارمننگ کے لیے 10لاکھ روپے کا چیک دے کر احسن اقدام کیا ہے حکومت آزاد کشمیر وزیر اعظم کی قیادت میں غربت اور بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں سید صادق شاہ کو دس لاکھ روپے کا چیک ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے صادق شاہ کی مسلم لیگ ن کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں