12:17 pm
حسن وزیر آفریدی کی تعیناتی سے جرائم پیشہ عناصر غائب ہو گئے،سردار  سجاد

حسن وزیر آفریدی کی تعیناتی سے جرائم پیشہ عناصر غائب ہو گئے،سردار سجاد

12:17 pm

حسن وزیر آفریدی کی تعیناتی سے جرائم پیشہ عناصر غائب ہو گئے،سردار سجاد بلوچ(نمائندہ خصوصی)تھانہ بلوچ میں بطور ایس ایچ او انسپکٹرحسن وزیر آفریدی کی تعیناتی سے جرائم پیشہ عناصر غائب ہو گئے ، بہترین انداز سے مقدمات کی تحقیقات کرتے ہیں ،ان کی تعیناتی پر ہم ایس پی سدھنوتی سید وحید گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار سردار محمد سجاد عرف دوسیری نے اپنے بیان میں کیا،اُنھوں نے کہا کہ جرائم معاشرے میں افراتفری پیدا کرتے ہیں پولیس اس کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتی ہے ، حسن فرید اافریدی اس میں کامیاب رہے ہیں ،جس کی وجہ سے بلوچ کا امن لوٹ آیا ۔اُنھوں نے کہا کہ منشیات کنٹرول کرنے سے ہم نئی نسل کو تباہی سے بچا سکتے ہیں ۔مقدمات کی میرٹ پر تحقیقات وقت کی ضرورت ہیں ۔

تازہ ترین خبریں