12:23 pm
بھارت کا کشمیر کی خصوصی حثییت ختم کرنا غیر آئینی اقدام ہے،نذیر افسر

بھارت کا کشمیر کی خصوصی حثییت ختم کرنا غیر آئینی اقدام ہے،نذیر افسر

12:23 pm

بھارت کا کشمیر کی خصوصی حثییت ختم کرنا غیر آئینی اقدام ہے،نذیر افسر ڈوگرہ دور میں بنائے گئے قوانین میں کشمیریوں کو تحفظ حاصل تھا ،رہنماء ایم سی دھیرکوٹ(نمائندہ اوصاف)بھارت کا کشمیر کی خصوصی حثییت ختم کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ریاست کی اسمبلی موجود ہے۔جو قوانین ڈوگرہ دور میں بنائے گئے تھے اس میں کشمیریوں کو تحفظ حاصل تھا اور اندرونی خود مختیاری بھی۔ اور وہ غلامی کی زنجیریں توڑ کر مکمل آزاد ہونے کے لیے تحریک چلا کر اپنا فیصلہ خود کرنے کے مجاز ہیں ۔ یہی حق خود ارادیت ہے۔ بھارت کو نظر آ رہا تھا کہ وہاں پاکستان کے جھنڈے میں کشمیری دفنائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست جموں و کشمیر کو ٹکڑوں میں بانٹ کر اس قوت کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس حلقہ کھاوڑہ و ممبر مرکزی مجلس عاملہ سردار نذیر افسر خان نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر میں جو کردار ادا کیا آج بھی اسی تسلسل سے عمل پیرا ہے۔سردار عتیق احمد خان کی موجودگی میں تقسیم کشمیر کی سازش نہیں ہو سکتی۔بہت جلد کشمیریوں کے مقدر کا فیصلہ ہو گا۔ اقوام متحدہ اس قرار داد سے گردوغبار جھاڑ کر پیش کرے جو خود ہندوستان لے گیا تھا اور آج تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔ کیا آخری انسان کے مرنے تک کشمیریوں کیساتھ یہ سازشیں ہوتی رہیں گی۔ دو ایٹمی ملکوں کے درمیان سلامتی کونسل کو پل کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر کا حل ہو نہ کہ سازشوں کے طعنے بانے جوڑ کر دونوں ملکوں کو تھپکی دی جائے اس سے بر صغیر میں امن تہ و بالا ہو جائے گا۔ افغانستان کے بعد مسئلہ کشمیر پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں