08:57 am
مسئلہ کشمیر کو خارجہ محاذ پرآگے لے جانا ہو گا، صغیر چغتائی

مسئلہ کشمیر کو خارجہ محاذ پرآگے لے جانا ہو گا، صغیر چغتائی

08:57 am

مسئلہ کشمیر کو خارجہ محاذ پرآگے لے جانا ہو گا، صغیر چغتائی مودی کے اقدام سے ہی بھارت کی بربادی اور کشمیر کی آزادی کی صورت نکلے گی پا نیولہ(نمائندہ اوصاف)ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر حلقہ نمبرچار پونچھ سردار صغیر چغتائی نے کہاہے کہ عیدالا ضحٰی مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے خوشی کا دن ہے قر بانی کا دن ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کے پوری امت مسلمہ آج جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں ہو رہاہے فلسطین میں جو کچھ ہو رہاہے اس سے غم زدہ ہے گو کہ آ ج خوشی کا دن ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم اور بربریت نہتے کشمیریوں پر جس طرح سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اس پر ہر کشمیری اور پاکستانی آج کے دن غم زادہ ہے ہمارے وزیر خارجہ چین گئے تھے جس پر چائنہ کا دورہ بھی بڑا مثبت اور حوصلہ اٖفزا رہا چین نے بھی سلامتی کونسل میں کشمیریوں کاساتھ دینے کو کہا برطانیہ۔ایران ،اور ترکی کے طیب اردگان امریکہ اور دیگر ممالک کا موقف اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں کاموقف بھی حوصلہ اٖفزا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اچھا اقدام اٹھایا ہے لیکن اس میں تھوڑی جار ہانہ پالیسی اختیار کرنی ہو گی ہمیں مسئلہ کشمیر کو خارجہ محاذ پرآگے لے جانا ہو گا تا کہ بھارت کا جو مکرو چہرہ ہے اس کو دنیا کے سامنے لانا ہے سلامتی کونسل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف بھی وزیراعظم پاکستان کو خود جانا چاہئے انسانی حقوق جنیوا کی بھی بڑی حوصلہ اٖفزا رپورٹس ہیں بھارتی فوج نے کرفیو لگا کر کشمیریوں پر مشکلات مزید بڑھا دی ہیں پہلے ہی سات لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے اندر موجود تھی مزید فوج لگا دی گئی ہے کرفیو لگا کر مذہبی تہوار پر کشمیریوں کو عید کی نماز کی اداگئی اوراور سنت ابراہیمی سے روکادیا گیاپورے مقبوضہ کشمیر لداخ اوربھارت کے اندر جہاں ہندوں آبادہیں وہاں بھی بھارتی اقدام کے خلاف احتجاج ہوئے ہیںہندوں آبادیوں والے اضلاع میں بھارت خلاف احتجاج بھارت اور بی جے پی کے لئے سوچنے کی بات ہے آج عید الاضحی کے موقع پر کشمیروں کی آزادی کے لئے دعا کرتے ہیں ہمیں امید ہے کہ مودی نے جو اقدام کیا ہے یہی سے بھارت کی بربادی اور کشمیر کی آزادی کی صورت نکلے گی ،اللہ سے دعا ہے کے اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں آج ہم جانوروں کی قربانی دے رہے ہیں وہاں مقبوضہ میں کشمیر ی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں حالیہ مودی نے جو آرٹیکل 35A.370میں جو ترمیم کی ہیں میں سمجھتا ہوں کے اس سے پوری دنیا سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا بھی بڑا اچھا موقف سامنے آیا ہے کہ بھارت جو ہے وہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتااس پر ہم معزیز دینا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صغیر چغتائی

تازہ ترین خبریں