10:24 am
یوم آزادی پرپاکستانی کے ساتھ کشمیر   کے پرچم کی  بھی  پذیرائی

یوم آزادی پرپاکستانی کے ساتھ کشمیر کے پرچم کی بھی پذیرائی

10:24 am

یوم آزادی پرپاکستانی کے ساتھ کشمیر کے پرچم کی بھی پذیرائی ہر ریلی ،جلسے ،سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں پر کشمیر کے پرچم بھی لہرائے گئے مظفرآباد( سٹاف رپورٹر) تاریخ میں پہلی بار پاکستانی پرچم کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کے پرچم کی بھی پذیرائی پاکستانی پرچم کے ساتھ دوسرا پرچم کشمیر کا تھا جو ہر گاڑی ،گھر ،بچے ،بوڑھے اور جوان کے ہاتھ میں تھا۔ 14اگست کے دن یوم آزادی کے موقع پر آزادکشمیر کا پرچم ہر گلی، محلے، گاڑی میں لہرا رہا تھا دارالحکومت مظفرآباد میں ہزاروں کی تعداد میں آزادکشمیر کا پرچم فروخت ہوا پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر کشمیری پاکستان کا پرچم لہراتے تھے تاہم اس بار مرکزی حکومت کی طرف سے جاری سرکلر میں ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ ہر پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیری پرچم لہرایا جائے جس کے باعث ہر ریلی ،جلسے ،سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں پر کشمیر کے پرچم کی بھی بہار تھی۔ کشمیر پرچم

تازہ ترین خبریں