12:15 pm
  بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ   کے طور پر آج منا یا جائے گا

بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر آج منا یا جائے گا

12:15 pm

بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر آج منا یا جائے گا دنیا بھر کے کشمیری وپاکستانی عالمی برادری کو بھارت کے گھنائونے کردار سے آ گاہ کرینگے مظفرآباد( نمائندہ خصوصی) بھارت کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری وپاکستانی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی ریلیاں ،جلوس ،جلسے اور دھرنے دیئے جائیں گے ۔ حکومت پاکستان اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے یوم سیاہ کے حوالہ سے احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد ہوں گے۔ اور عالمی برادری کو بھارت کے گھنائونے کردار سے آگاہ کیا جائے گا۔ یوم سیاہ کے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے زیراہتمام بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ جس سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمیت پارٹی کے مرکزی عہدیداران وزیراعظم آزادکشمیر اور دیگر قائدین خطاب کرینگے ۔ ریلی میں ریاست بھر سے مسلم لیگی کارکنان بالخصوص دارالحکومت ہٹیاں اور نیلم کے حلقہ جات سے کارکنان کی بڑی تعداد ریلیوں کی شکل میں شریک ہو گی اس حوالہ سے مسلم لیگی عہدیداران وکارکنان کی جانب سے شہر بھر میں پینا فلیکس ،بل بورڈ اور بینزز آویزاں کر ر کھے ہیں۔ یوم سیاہ

تازہ ترین خبریں