10:11 am
 کشمیر کی حیثیت کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، اشفاق ترین

کشمیر کی حیثیت کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، اشفاق ترین

10:11 am

کشمیر کی حیثیت کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، اشفاق ترین مقبوضہ کشمیر کے حوالےسے سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد احسن اقدام ہے مظفرآباد( سٹی رپورٹر)پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں قومی امن کونسل آزادکشمیر کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد بدھ کی شام کیا گیا تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے مودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے نفرت کی مذمت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فوج نے کردار کو سلام پیش کیاگیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین اشفاق ترین ‘منتظم اعلی خواجہ فاروق قادری‘چیف کواڈرینٹر نثار الرحمن عباسی‘سیکرٹری جنرل چوہدری انور علی‘ضلعی صدر عارف لون‘جنرل سیکرٹری غلام نبی میر‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات جہانگیر حسین اعوان ‘محمد طلعت‘محمد بلال ڈار نے کہا کہ قومی امن کونسل بھارتی وزیراعظم کے غیر آئینی غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتی ہے مقبوضہ کشمیر متنا زعہ علاقہ ہے جس پر بھارت جابرانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی مودی کی گھنائونی سازش کی مذمت کرتے ہیں عالمی دنیا امن کے دعویداروں کو بھارت کے اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس لینا ہوگا سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے اور یہ کشمیریوں کی قربانیوں جدوجہد کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے کشمیر کی حیثیت کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے پاک فوج کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ اشفاق ترین

تازہ ترین خبریں