10:12 am
اساتذہ  قوم کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کریں،عبد الشکور صدیقی

اساتذہ قوم کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کریں،عبد الشکور صدیقی

10:12 am

اساتذہ قوم کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کریں،عبد الشکور صدیقی اساتذہ بچوں کیلئے رول آف ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں،ناظم اعٰلی تعلیمات سکولز راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ناظم اعلی تعلیمات سکولز سردار عبد الشکور صدیقی سردار عبد الشکور صدیقی نے کہا ہے کہ اساتذہ انتہائی مقدس پیشے سے منسلک ہیں ، اساتذہ وقت کا خیال رکھیں ، اساتذہ بچوں کیلئے رول آف ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ،جن بچوں نے قوم کی بھاگ دوڑ سنھبالنی ہو ان کو انتہائی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔جن اساتذہ نے محنت کی اور بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کی وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مختلف شعبوں میں اپنے کارہائے نمایاں انجام دیئے اور اپنا نام کمایا ۔ اساتذہ قوم کے معماروں کی اچھی تعلیم و تربیت کریں۔اساتذہ کرام کی تحریکوں کے نتیجے میں سکولوں کی نظامت قائم ہوئی جس کے نتائج آج اساتذہ کو حاصل ہورہے ہیں ، اساتذہ کرام انتہائی د یانت دار اور فرض شناسی سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں ، وقت کا خاص خیال رکھیں اور بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کر سکیں ۔آزادکشمیر کا سب سے بڑا محکمہ ،محکمہ تعلیم ہے ، سرکاری تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں سوچنا ہوگا کہ میٹر ک کے حالیہ نتائج میں سرکاری تعلیمی ادارے نمایاں پوزیشن کیوں نہیں لے سکے ۔پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے زیادہ ہے ۔ہمارے اساتذہ کرام معقول تنخواہیں لیتے ہیں لیکن نتائج حوصلہ افزاء نہیں ہیں ۔ہمیں ماضی کو بھلا کر مستقبل کی پلاننگ کرنا ہوگی ۔حکومت اساتذہ کرام کو جتنی مراعات اور تنخواہیں دے رہی ہے اس کے بدلے میں اساتذہ کی طرف سے حکومت کو کچھ بھی نہیں مل رہا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب اور ڈوثیرنل ڈائریکٹر پونچھ ڈوثیرن سردار محب احمد شیراز ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسردا رخالد محمود خان کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسردار عابد حیات نے کی، تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف معلم احمد حجازی نے سرانجام دیئے ۔تقریب سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈوثیرنل ڈائریکٹر سردار محب احمد شیراز اور (ر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسردار خالد محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام اپنے پیشے کے ساتھ دیانت داری کا مظاہرہ کریں ، اساتذہ کرام کی معمولی سے لاپرواہی طلبہ کو اندھیروں میں دھکیل سکتی ہے ، ہم نے دوران سروس کوشش کی کہ اپنے آپ کو رول ماڈل بنائیں ، دوردراز کے تعلیمی اداروں میں تعیناتی کے دوران بھی ہم نے وقت کا خاص خیال رکھا۔اس تقریب سے عابدحیات، محب احمد شیراز،سردا ر خالد محمود ، پرنسپل پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ نسیم اختر، پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول کھا ئی گلہ ڈاکٹر منظور، پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول علی سوجل شکیل احمد، عارف شاہین، بشارت حسین شاہ پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول ٹائیں ، سردار اختر حسین صد رمعلم کہوکوٹ ، (ر) اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردار محمد جاوید صادق خان، سردار شفقت حسین صدر ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع پونچھ ،محمد حاکم خان پرنسپل پائلٹ ہائی سکول ہجیرہ ، سردار محمد ذاکر خان پرنسپل ہائر سکینڈری سکول بن بہک ،سید سعید حسین شاہ صدر معلم بھناکھہ ، محمد زبیر صدر معلم سہڑہ ،عبدالصبور صدر معلم ہائی سکول ڈار، محمد جلیل، قاری محمد نواز، قاری محمد ارشاد اور دیگر نے خطاب کیا ۔ عبد الشکور صدیقی

تازہ ترین خبریں