10:33 am
 برنالہ ، کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ریلی  کا انعقاد

برنالہ ، کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

10:33 am

برنالہ ، کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد برنالہ (تحصیل رپورٹر )موئیل بازار میں14 اگست یکجہتی کشمیر کے موقع پرا سسٹنٹ کمشنر برنالہ کی موجودگی میں مسلم کانفرنس برنالہ کے مقامی رہنما راجہ منیر حسین نے ریلی نکالی، چودہ اگست کے حوالے سے موئیل بازار میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کے دوران وائس چیئرمین کونسل شمالی اور مسلم کانفرنس کے مقامی رہنما راجہ منیرحسین نے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی قیادت کوچوڑیاں اور دوپٹے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومتیں کرناآپ کے بس کی بات نہیں ہمارے کشمیری بھائیوں کوبیدردی سے قتل کیا جارہا ہے بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں اور اپ کرسی اور اقتدار کے مزے لے رہے ہواور کہتے ہوہم جنگ نہیں کریں گے اگراینٹ کاجواب پتھرسے نہیں دوگے تویہ چوڑیاں اوردوپٹہ پہن کرگھر چلے جاؤ۔ برنالہ

تازہ ترین خبریں