10:58 am
  پاکستان  بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردے  ، ارشد ندیم

پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردے ، ارشد ندیم

10:58 am

پاکستان بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردے ، ارشد ندیم ہم بحیثیت قوم رجوع اللہ کر تے ہوئے سیرت رسولؐ سے رہنمائی حاصل کریں ہجیرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی آزادکشمیر و گلگت بلتستان سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ مودی حکومت نے 370اور35-Aدفعات ختم کر کے کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔بھارت حکومت کے موقف میں تبدیلی اس کے اندر سے ٹوٹ پھوٹ کے نتیجہ میں ہوئی۔کشمیری قوم جو ٹارگٹ 72سالوں میں نہ حاصل کرسکی وہ ٹارگٹ 5اگست کو مودی کے ایک حکم سے حاصل ہوگیا ہے۔پاکستانی حکومت نے جانب سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلانے اور بھارت کے ہائی کمشنر کو واپس بھیجے جانے کے اقدامات کی حمائت کرتے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر ختم کئے جائیں۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت قوم رجوع اللہ کریں اور سیرت رسولؐ سے رہنمائی حاصل کریں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہجیرہ میں پروفیسر ذوالفقار احمد امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ زیریں کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سردار ارشد ندیم ، امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ زیریں پروفیسر ذوالفقار احمد، امیر جماعت اسلامی حلقہ عباسپور مختار علی خان، امیر جماعت اسلامی حلقہ ۲ سردار سرفراز خان، صدر انجمن تاجران ہجیرہ سردار الطاف چاچا، مولانا کمال الدین آزاد مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام، مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنمائوں کاشان مسعود، سردار نسیم خان، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ہجیرہ سردار ظہیر خان، پروفیسر نصیر احمد، عرفان فاروق، سردار ذوالفقار خان، قاری محبوب حیات و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر و گلگت بلتستان سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام نے پوری کشمیری قوم کو متحد کردیا ہے جو ایک خوش آئیند بات ہے۔عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جو ہندوستان نواز سیاستدا ن ہیں مودی حکومت کے اس اقدام سے یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ قائد اعظم کا نظریہ درست تھا اور ہم غلطی پر تھے جس کا احساس ہمیں آج ہورہا ہے۔انھوں نے کہاکہ تحریک کشمیر اس وقت تاریخ کے ناز ک ترین موڑ سے گذر رہی ہے اور تاریخ کے اس نازک ترین مو ڑ پر اگر ہم نے اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔حکومت پاکستا ن ماضی میں کی گئی غلطیوں سامنے رکھتے ہوئے عالمی فورمز پر اپنا مقدمہ درست طور پر لڑے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارت کشمیر مسلم اکثریت کو ختم کرکے اسے اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جو کشمیری قوم کسی طور پر نہیں ہونے دے گی۔انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھائے اور کشمیریوں کا وکیل ہونے کے ناطے کشمیر کا مقدمہ درست طور پر لڑے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ زیریں پروفیسر ذوالفقار احمد نے کہاکہ جماعت اسلامی رب کی زمین پر رب کے نظام کی داعی ہے۔ اس وقت ہمیں اندرونی اور بیرونی دو محازوں پر لڑنا ہوگا۔دولت کی بہتات نے ہماری خاندانی اقدار کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔آئے روز موٹر سائیکل حادثات میں بچوں کی ہلاکت اور نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال تیزی سے پھیل رہا ہے رہی سہی کسر انٹرنیٹ اور موبائل نے پوری کردی ہے جس سے نہ صرف ہماری خاندانی اقدار تباہ ہورہی ہیں بلکہ ہمارا مستقبل تباہ ہورہا ہے اور ہمیں اپنا مستقبل بچانے کے لئے مل بیٹھ کر آنے والی نسلوں کو اس لعنت سے بچانا ہوگا۔ ارشد ندیم