12:36 pm
  عالمی برادری مودی کے غیر جمہوری اقدام کا نوٹس لے،محبوب اصغر

عالمی برادری مودی کے غیر جمہوری اقدام کا نوٹس لے،محبوب اصغر

12:36 pm

عالمی برادری مودی کے غیر جمہوری اقدام کا نوٹس لے،محبوب اصغر دہشتگرد ملک بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی جیل میں تبدیل کررکھا ہے چکسواری ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کشمیر کے مرکزی رہنماو سابق امید وا ر اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری محبوب اصغر نے کہاکہ بھارت نے پوری وادی کو فوجی جیل میں تبدیل کررکھا ہے وادی کے حالات کے پیش نظر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے عالمی برادری کو مودی کے غیر جمہوری اقدام کا نوٹس لینا چا یئے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم آ زاد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چودھری آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مظلوم کشمیر یوں کی آ واز کو نہایت ہی موثر انداز میں پوری دنیا میں پہنچا یایت بیرسٹر سلطان محمود چودھری تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن نے کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں بے حد سنجیدہ ہیں ۔ محبوب اصغر

تازہ ترین خبریں