12:36 pm
 کشمیر مکمل آ زاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو کر رہےگا ، ذوالفقار علی

کشمیر مکمل آ زاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو کر رہےگا ، ذوالفقار علی

12:36 pm

کشمیر مکمل آ زاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو کر رہےگا ، ذوالفقار علی کشمیری عوام تکمیل پاکستان کے لئے بھرپور قربانیاں دے رہے ہیں چکسواری ( سپیشل رپورٹر) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہا کہ کشمیر اس وقت جل رہا ہے ہماری عید اور عید کی خوشیاں اسی وقت ہونگی جب مقبو ضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھا ئی بھارت چنگل سے آ زاد ہو کر ہمارے ساتھ آ زاد فضا ؤں میں سانس لینگے اور پھر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنا یا جا ئے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام اور حکومت نے کشمیر یو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیا ہ منا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ اٹوٹ رشتے ہیں جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتے کشمیری تکمیل پاکستان کے لئے بھرپورقربانیاں دے رہے ہیں انشااللہ اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر مکمل آ زاد ہو کر پاکستان میں شامل ہو گا ۔ ذوالفقار علی

تازہ ترین خبریں