12:37 pm
  گڑھی دوپٹہ ،افغان باشندوں کا انخلا ممکن نہ ہوسکا،عوام غیر محفوظ

گڑھی دوپٹہ ،افغان باشندوں کا انخلا ممکن نہ ہوسکا،عوام غیر محفوظ

12:37 pm

گڑھی دوپٹہ ،افغان باشندوں کا انخلا ممکن نہ ہوسکا،عوام غیر محفوظ کپڑے اور پھیری کا کاروبار کرنے والوں نے کروڑوں کے کاروبار شروع کر دیئے گڑھی دوپٹہ( نمائندہ اوصاف) حکومتی اعلانات اور دعوئوں کے باوجود گڑھی دوپٹہ سے افغان باشندوں کا انخلا نہ ہوسکا۔ کپڑے اور پھیری کا کاروبار کرنے والوں نے کروڑوں کے کاروبار جما لیے۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے گڑھی دوپٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے منشیات ،اسلحہ اور دیگر کاروبار بھی کرتے یہں سب کچھ ا علیٰ انتظامیہ کو معلوم ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جبکہ افغان باشندے برملا اختیار کرتے ہیں کہ ہم انتظامیہ کو بھتے دیتے ہیں اخبارات کی خبروں سے کچھ نہیں ہوتا۔ گڑھی دوپٹہ کے عوامی ،سیاسی ،سماجی حلقوں نے حکومتی ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کردیا ہے۔ افغان باشندے

تازہ ترین خبریں