12:38 pm
 عوام کی خدمت کیلئے آمدہ ا نتخابات میں حصہ لوں گا، چوہدری رشید

عوام کی خدمت کیلئے آمدہ ا نتخابات میں حصہ لوں گا، چوہدری رشید

12:38 pm

عوام کی خدمت کیلئے آمدہ ا نتخابات میں حصہ لوں گا، چوہدری رشید حلقہ چھ اور سات کے عوام کے حقوق کے لئےہر محاذ پر جنگ لڑوں گا مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ شالا باغ تا لانگلہ اور کھانڈا بیلہ تا نلئی گندی گراں و لیپہ دونوں انتخابی حلقہ کے عوام کی خدمت کیلئے آمدہ الیکشن میں حصہ لوں گا۔حلقہ نمبر چھ اور سات کے عوام کے حقوق کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑوں گا۔کامیابی کے بعد کارکنان سے مشاورت کروں گا کہ کس حلقہ کی نشست خالی کروں وہ گزشتہ روز انتخابی حلقہ چھ اور سات کے مختلف علاقوں ،یونین کونسل ہٹیاں دوپٹہ ،کائی منجہ اور لمنیاں سمیت چکہامہ اور گجر بانڈی کے دورہ کے دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے زعماء سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر چھ اور سات پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ۔انہوں نے مشاورت اور عوام کے اصرار پر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ دونوں انتخابی حلقوں سے آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے چونکہ دونوں انتخابی حلقوں میں ان کے چاہنے والے ان کی جماعت کے کارکنان اور برادری کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں گزشتہ نصف صدی سے جان بوجھ کر محروم اور پسماندہ رکھا گیا ہے ۔عوام کے شعور کی بیداری ان کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے مشن کو جاری رکھوں گا جس طرح سابقہ حلقہ چھ میں تعمیر و ترقی کا جال بچھایا نصف صدی سے محروم علاقوں میں پختہ سڑکوں جیسی سہولیات فراہم کیں اسی طرح آئندہ بھی کامیابی کے بعد حلقہ لیپہ بالخصوص یونین کونسل چک ہامہ اور گجر بانڈی کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ چوہدری رشید

تازہ ترین خبریں