09:52 am
بھارتی دہشت گردی سے خطہ خطرے سے دوچار ہے، رفیق رحمانی

بھارتی دہشت گردی سے خطہ خطرے سے دوچار ہے، رفیق رحمانی

09:52 am

بھارتی دہشت گردی سے خطہ خطرے سے دوچار ہے، رفیق رحمانی اب وقت آن پہنچا ہے کہ دشمن کو سبق سیکھانے کیلئے عملی اقدمات اٹھائے جائیں میرپور(نمائندہ اوصاف)قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہے کندھے سے کندھا ملا کر کشمیری قوم جان کی بازی لگا نے کو تیار،مودی میدان ہار چکا ، کرفیو ،لاٹھی چارج، فائرنگ،قتل وغارت بھی کشمیریوں کو پیدائشی حق سے دور نہ کر سکا مسلح افواج پاکستان کی شہادتیں ،نہتے مسلمانوں پر تشدد رنگ لائے گا جعلی ایل او سی پر جاری بھارتی دہشت گردی سے خطہ خطرے سے دوچار ہے اقوام عالم مسئلہ کشمیر کو حل کرے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر بار بر ایسوسی ایشن حاجی رفیق رحمانی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی کی خاطر70سالوں سے قوم شہادتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اب وقت آن پہنچا ہے کہ دشمن کو سبق سیکھانے کیلئے عملی اقدمات اٹھائے جائیں آج دنیا بھر میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بچے بچے کی زبان تک پہنچ چکا ہے ایل او سی پر بھارتی جہاریت اس کا ثبوت ہے کہ وہ جنگ کی چنگاری لگانے کو تیار ہے بھارتی سامراج کے ظلم کے خلاف بار بر ایسوسی ایشن سراپہ احتجاج ہے کھانے پینے کی اشیاء 12روزسے بندکر کے کشمیریوں کوگھروں میں محصور کر کے دہشت گردی کا پروگرام تشکیل دیا جا چکا اگر اقوام عالم نے آنکھیں نہ کھولیں تو بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے سے گریز نہیں کیا جا ئے گا ۔