10:38 am
بھارت دنیا کا  امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،ابرار الحق

بھارت دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،ابرار الحق

10:38 am

بھارت دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،ابرار الحق کشمیریوں کی مرضی کے بغیر دنیا کی کوئی طاقت اس کی حیثیت نہیں بدل سکتی بھمبر (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن کے راہنماء چوہدری ابرار الحق نے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا فوری نوٹس لیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے دفعہ 370 اور 35اے سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی کشمیر کشمیریوں کا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کی حیثیت کشمیریوں کی مرضی کے بغیر اور ان کے حق خودرادایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی بھارت امریکہ کی ثالثی سے انکار کرکے امن عمل تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن آزادکشمیر کی شہری آبادی کو گولیوں اور کھلونا بموں کا نشانہ بنا رہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے حکومت پاکستان، حکومت آزاد کشمیر اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لائن آف کنٹرول توڑنے کا اعلان کرے انشاء اللہ ہم لبیک کہتے ہوئے کنٹرول لائن عبور کر کے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے جا ملیں گے۔