10:56 am
کشمیریوں کیلئے غیر مسلم بھی بے چین ہیں،فاروق خان

کشمیریوں کیلئے غیر مسلم بھی بے چین ہیں،فاروق خان

10:56 am

کشمیریوں کیلئے غیر مسلم بھی بے چین ہیں،فاروق خان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے20 اگست کو احتجاج کا فیصلہ پانیولہ (نمائندہ اوصاف )کشمیر کالج ٹیجرایسو سی ایشن کے صدر پروفیسر سردار محمد فاروق خان نے بھارتی اسمبلی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیشیت کو ختم کرنے اور مودی حکومت کے ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے صدر ایکٹا نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو مہاراجہ ہر ی سنگھ نے بھی برقرار رکھتے ہوئے 1927میں ریاست کے علیحدہ تشخص کے لیے سٹیٹ سبجیکٹ کی شرائط لازمی قرار دی تھی ۔ مودی حکومت نے اپنے وفادار مہاراجہ کے اس فیصلے کو بھی پس پشت ڈال دیا ۔کشمیریوں کے علیحدہ تشخص پر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی بے چین ہیں صدر ایکٹا نے مودی حکومت کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف اور اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 20اگست کو کشمیر کے تمام کالجوں میں ایک گھنٹے کے لیے تدریسی سلسلہ معطل کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور جہاں اقوام متحدہ کے نمائندے ہیں وہاں یاداشت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے صدر ایکٹا نے تمام کالجز کے اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ 20اگست کو اپنے اپنے اداروں میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری کو اپنے اپنے کالجوں کی طرف سے یاداشت بھیجیں۔