11:08 am
 کشمیر کی تحریک بھارتی بربادی تک جاری رہے گی،لطیف غوث

کشمیر کی تحریک بھارتی بربادی تک جاری رہے گی،لطیف غوث

11:08 am

کشمیر کی تحریک بھارتی بربادی تک جاری رہے گی،لطیف غوث انسانی حقوق کی پامالیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سر د نہیں کر سکتی،ادریس چوہدری میرپور(نامہ نگار)بھارت دنیا کا بڑا دہشت گرد ہے۔انسانی حقوق کی پامالیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سر د نہیں کر سکتی ، کشمیری غیرت مند اور جرات مند قوم حق خود ارادیت اور الحاق پاکستان تک جدوجہد جاری رہے گی پاکستان ہماری امیدوں کا مرکزومحور اور ہمارے سچے جذبوں کا امین ہے پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، استحکام ، سرسبز وشادابی کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار پائلٹ ہائی سکول نمبر 01میرپور میں 15اگست بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی تقریب سے پرنسپل ادارہ محمد ادریس چوہدری ، اسحاق چوہان ، محمد لطیف غوث ، عارف رضا ، محمد صدیق چوہدر ی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور اس کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شاندار لازوال اور بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد لطیف غوث ، اسحاق چوہان نے کہا کہ پاکستان ہمیں طویل جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت ملا ہے ہمیں ان قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے, اقوام عالم کشمیری قوم پر ہونے والے بھارتی مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے 27اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن جس دن بھارت نے 7لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں اتا ر کر بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک بھارت کی بربادی تک جاری رہے گی ، بھارت اپنے منفی عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ کشمیریوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جان قربان کر نے والی قوم کو دنیاکی کوئی طاقت زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتی ۔ عالمی ادارے ہیومن رائٹس تنظیمیں کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار اد ا کریں ۔ تحریک آزاد کشمیر نازک موڑ میں داخل ہوسکتی ہے انشاء اللہ وہ اپنی منزل آزادی ضرور حاصل کر کے رہیں گے اختتام پر اتحاد عالم اسلام، استحکام پاکستان ، تحریک آزاد ی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی وخوشحالی اور شہدائے کشمیر کے درجات کی سربلند ی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔