11:14 am
بھارتی اقدامات کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،افضل خاموش

بھارتی اقدامات کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،افضل خاموش

11:14 am

بھارتی اقدامات کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،افضل خاموش پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل آئین ساز اسمبلی قائم کی جائے کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) جموں کشمیر ، بھارت اور پاکستان کے محنت کشوں کی جدوجہد ایکم ہی ہے اورآپس میں جڑیہوئی ہے ۔ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370اور 35اےکو ختم کرکے کشمیر کو ہڑپ کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری محنت کش بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ پاکستان مزدور کسان پارٹی کے صدر افضل خاموش نے ان خیالات کااظہار میرپور میں جموں کشمیر پیپلزنیشنل الائنس کے نومنتخب صدر ذوالفقار احمد ودیگر ترقی پسند کشمیری راہنمائوں کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی نیشنل الائنس کا موقف کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ایک آئین ساز اسمبلی قائم کی جائے بلکل درست ہے اورپاکستان مزدورکسان پارٹی نہ صرف اس کے مکمل حمایت کرتی بلکہ میں ذاتی طورپر پاکستان کے دیگر بائیں بازوکی تنظیموں سے بھی اس مطالبے کی حمایت کی اپیل کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم 70سال سے کشمیریوں کی وکالت کا حق ادانہیں کر سکے تو یہ وقت ہے ہم کشمیریوں کو خود اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے لے جانے میں ان کی مدد کریں ۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کی اپنے زیرا نتظام علاقوں پر مشتمل آئین ساز اسمبلی اور مکمل آزاد حکومت بنانے میں مدد کریں اور اسے نہ صرف خودتسلیم کرے بلکہ دوسرے دوست ممالک سے بھی تسلیم کروائے یہی وقت کا تقاضا ہے ،ورنہ یہ معاملہ جس طرف بڑھ رہا ہے اس کی مستقل تقسیم ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ۔ جموں کشمیر کے عوام صدیوں سے اپنی آزادی کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور لاکھوں کی قربانیاں دے چکے ہیں ۔ وہ اب آزادی سے کم کسی بھی فارمولہ پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ جموںکشمیرپیپلزنیشنل الائنس کے نومنتخب صدر ذوالفقار احمد نے پاکستان مزدور کسان پارٹی صدر افضل خاموش کا ان کی حمایت اور دلیرانہ موقف پر ان کا اور ان کی پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان کے دیگر اہل دانش وارباب اختیار بھی افضل خاموش کی کہی گئی باتوں پر غور فرمائیں گے اورمسئلے کو قومی کے بجائے دوفریقی بنانے کے مضمرات سے آگاہی کے بعد اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرینگے جبکہ ہم ہر حال میں اپنی قومی آزادی کیلئے جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر چیئرمین انٹر نیشنل کمیٹی پی این پی طاہربوستان ، غالب بوستان ، ضامن عباس ، افضال مہدی ، خالد حسین ، اسد مسعود ، کاشف علی ، ہمایوں پاشا ، یونس تریالی ، شبیر قادری، خالد بوستان ، جبار الحسن ، شاہ زیب ، اسرار الحسن ، زراعت خان ، سیف علی ،علی ضامن اور دیگر مہمانان موجود تھے ۔

تازہ ترین خبریں