11:22 am
 ہندوستان پوری دنیا میں رسوا ہوچکا ہے،محمد شفیع

ہندوستان پوری دنیا میں رسوا ہوچکا ہے،محمد شفیع

11:22 am

ہندوستان پوری دنیا میں رسوا ہوچکا ہے،محمد شفیع کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے ظلم کی بنیاد پر محروم نہیں رکھا جاسکتا کھڑی شریف (نمائند ہ اوصاف) مسلم لیگ ن حلقہ 4کھڑی شریف کے راہنما چوہدری محمد شفیع نے کہا ہے کہ انڈیا اپنے ظلم اور بربریت کی بنیاد پر کشمیریوں کو ان کے پیدائشی حق سے محروم نہیں رکھ سکتا ۔ انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب دونوں اطراف کے کشمیری ایک ہو کر آزادی کا جشن بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر کھڑی شریف میں نکلنے والے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری محمد شفیع آف منگلا ہملٹ نے کہا کہ اس وقت انڈیا پوری دنیا میں رسوا ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ 370اور 35اےکا خاتمہ کر کے کشمیریوں کی حیثیت کو ختم کرنا انڈیا کی خام خیالی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے انڈیا کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا تھا مگر موجودہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کو مایوس کیا ہے اور امریکہ سے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں 370اور 35اےکا خاتمہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ پچھلے 70سالوں انڈیا کے حکمرانوں کو یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ کشمیری قوم کا تشخص کو ختم کر سکیں مگر موجودہ تحریک انصاف کی کمزور خارجہ پالیسی کے باعث کشمیریوں کو یہ دن دیکھنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت جو تاریخ کا بدترین ظلم کر رہا ہے اس کا خمیازہ اسے ضرور بھگتنا پڑے گا انشاء اللہ العزیز بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہوں گے ہم جسم میں خون کے آخری قطرے تک اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں ۔

تازہ ترین خبریں