10:44 am
انجمن امامیہ حلقہ نمبر 4کھڑ ی شریف کا اجلاس

انجمن امامیہ حلقہ نمبر 4کھڑ ی شریف کا اجلاس

10:44 am

انجمن امامیہ حلقہ نمبر 4کھڑ ی شریف کا اجلاس کھڑی شریف(نمائندہ اوصاف)انجمن امامیہ حلقہ نمبر 4کھڑ ی شریف کا اجلاس بسلسلہ محرم الحرام زیر صدارت صدر راجہ مسعود رئوف لہڑی راجگان کھڑی شریف منعقد ہوا۔ سیکرٹری جنرل راجہ ثقلین ایڈووکیٹ نے سابقہ کارکردگی کے حوالہ سے تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔ علامہ رزاق حسین جعفری سرپرست تنظیم نے گفتگو کرتے ہوئے زور دے کر یہ بات کی کہ ہمیں اس پلیٹ فارم کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا اپنا قومی اور مذہبی فریضہ انجام دینا چاہیے۔ اپنے اپنے گھروں امام بارگاہوں مساجد میں ایسے علماء کرام کو مدعو کرنا چاہیے جو امت محمدیؐ بن کر خطاب کریں اور پوری امت کیلئے خیر کا باعث ہوں۔ سابق صدر سید منظور حسین شاہ نے کہا کہ تنظیم کے لیے تمام ممبران کو فنڈز بھی دینا چاہیے جو حسب ضرورت استعمال ہو۔تمام مومنین کو محرم اور صفر کے مہینے میں مجالس اور جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے اور محمد و آل محمد ؐ کی سیرت و کردار پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم رکھنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں