12:36 pm
 حضرت علی ؑ  کا غلام بن کر ڈیوٹی دیتا ہوں،راجہ مسعود رئوف

حضرت علی ؑ کا غلام بن کر ڈیوٹی دیتا ہوں،راجہ مسعود رئوف

12:36 pm

حضرت علی ؑ کا غلام بن کر ڈیوٹی دیتا ہوں،راجہ مسعود رئوف کھڑی شریف میں پورے سال اپنے مومنین بھائیوں کیلئے حاضر خدمت رہا کھڑی شریف(نمائندہ اوصاف)راجہ مسعود رئوف صدر انجمن امامیہ حلقہ 4 کھڑی شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور محمد و آل محمد ؐ کی خصوصی توجہ کے باعث کھڑی شریف میں پورے سال اپنے مومنین بھائیوں کیلئے حاضر خدمت رہتا ہوں اور سرکار کی نوکری کر کے دل کو جو سکون حاصل ہوتا ہے وہ بیان نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ عہدے کوئی معنی نہیں رکھتے تمام احباب کا اعتماد میرے لیے باعث فخر ہے کہ مولائے کائنات حضرت علی ؑ کے غلاموں کا غلام بنا کر ڈیوٹی دیتا ہوں۔ اس سے بڑی میرے لیے کوئی سعادت نہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ لہڑی ہائوس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں منگلا، پنڈی سبھروال، پل منڈا، افضل پور، بینس شریف، گھٹ پور، نگیال، دتیال سمیت پورے حلقے سے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں دوسروں کے علاوہ وسیم جعفری، اورنگزیب حسین، ناظم جعفری، رزاق نقوی، کرامت حسین، جبار شاہ، قیصر محمود، مختار حسین ، عامر حسین ، ملک اللہ دتہ، سجاد حسین ، راجہ ثقلین سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علامہ رزاق حسین جعفری نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کی جلد آزادی کیلئے دعا کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ کی کامیابی ملک و ملت کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین خبریں