12:22 pm
 الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کی خلاف حقائق تجا ویز   دی گئیں،محمود حسین

الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کی خلاف حقائق تجا ویز دی گئیں،محمود حسین

12:22 pm

الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کی خلاف حقائق تجا ویز دی گئیں،محمود حسین سدھنوتی کے رہائشیوں کو پونچھ میں شامل کر کے نیا حلقہ بنانے کی کو شش ناکام ہو گی پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع سدھنوتی کے ایک ووٹر کو بھی دوسرے ضلع میں شامل نہیں ہو نے دینگے حلقہ بندیوں میں سدھنوتی کے رہائشیوں کو پونچھ میں شامل کر کے نیا حلقہ بنانے کی کو شش کا میاب نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار ممبر کونسل آزاد کشمیر سردار محمود حسین ایڈووکیٹ اور نا ئب صدر ڈسٹرکٹ بار سدھنوتی تنویر احمد قریشی ایڈووکیٹ نے وکلاء کے ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے سلسلہ میں بھیجی گئی تجا ویز جا بندارانہ سا زشی اور خلاف حقائق ہیں ضلع سدھنوتی کی تین یو نین کونسلز پہلے سے ہجیرہ راولاکوٹ کے حلقہ کے ساتھ شامل کی گئیں ہیں جو کسی طرح بھی درست نہیں ہیں اب ایک منظم سازش کے تحت سدھونتی کے علاقے کا ٹ کر پو نچھ کا حلقہ بنا یا جا یا رہا ہے جس سے سدھنوتی کے لو گوں کے حقوق متاثر ہو رہے ،سدھنوتی کے دونوں حلقوں سے منتخب ممبران اسمبلی جو اس وقت اہم وزارتوں پر براجمان ہیں کی حلقہ بندیوں میں خاموشی افسوسناک ہے اگر دونوں وزراء نہ اس پر توجہ نہ دی تو ہم ان کا محاسبہ کریں گے انھوں نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر ہم یہ عہد کر تے ہیں کہ سدھنوتی کے ایک فرد کو بھی دوسرے حلقہ میں شامل نہیں کریں گے وکلاء نے کہا کہ ہم عذرداریاں بھی کر رہے ہیں اور اجتجاج بھی کریں گے ، اگر سدھنوتی کے علاقوں کو دوسرے ضلع کے حلقہ میں شامل کیا گیا تو آئندہ 60سالوں تک سدھنوتی میں تیرا حلقہ نہیں بن سکے گا یہ کہاں کا انصاف ہے کہ سدھنوتی کی آبادی کو دوسرے ضلع میں شامل کر کے حلقہ الگ بنا یا جا ئے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے پو نچھ سدھنوتی کا ایک ضلع تصور کر نا بھی سازش ہے اور اس کے خلاف ہو سطح پر اجتجاج کریں گے اگر عذر داری نہ ما نی گئی تو الیکشن کمیشن نے دفاتر کا گھیرائو کریں گے۔ محمود حسین

تازہ ترین خبریں