12:55 pm
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں تقریب  کا انعقاد

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں تقریب کا انعقاد

12:55 pm

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں تقریب کا انعقاد بورڈ امتحانات میں شاندار نتائج کے حامل طلبہ کو انعامات دیئے گئے ڈڈیال (نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ایلمنٹری بورڈٖ میرپور اور سیکنڈری بورڈمیرپور آزاد کشمیر میں 100%رزلٹ دینے پر طلبہ کو انعامات دیتے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ادادرہ کے صدر معلم مرزا عبدالسلام نے تقریب کی صدارت کی ۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا جماعت دہم کے طالب علم حافظ محمد طاہر نے پیش کی جبکہ نعت دہم کے طالب علم محمد سیلم نے پیش کی ملی ترانہ جماعت پنجم کے طلبہ محمد حسنین اور حماد خان نے پیش کیا صدر معلم مرز ا عبدالسلام نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم آئندہ سال اس سے بہتر رزلٹ دینکی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام نے شروع دن ہی سے محنت کے ساتھ طلبہ کو پڑھا یا ہے اور بورڈ کی کلاسزکو اضافی وقت میں تدرس کرواتے رہے ہیں جس کا پھل آج کامیابی کی صورت میں ملاہے انہوں نے اساتذہ اور طلبہ اور اساتذہ کو اچھا رزلٹ پیش کر نے پر مبارک باد کی صدر معلم نے تمام اساتذہ کو احسن کارکردگی کے سرٹیفکیٹ بھی عطاء کئے مطلوب حسین مغل اے ای اوزنانہ نے اپنے خطاب میں طلبہ اور اساتذہ کو اچھا رزلٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ آپ نے مجھے تقریب میں دعوت دی جس کا میں سب کا شکرگزار ہوں مقررین قاری یاسر عرفات ،محمد مشتاق مغل،چوہدری محمد اعظم نے بھی تمام اساتذہ کرام اور طلبہ کو کامیابی پر مبارکباددی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے احسن رنگ میںادا کئے اور کہا کہ ہمارے اساتذہ نے بہت محنت کی ہے اور طلبہ نے بھی اپنے اساتذہ کے ساتھ اضافی وقت میں تدرس کر کے تعاون کیا انہوں نے تمام سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی طلبہ کو بطور انعام اور ٹرافیاں اورمیڈلزعطاء کئے گئے آخرمیں مولانا مشتاق مغل نے ملک کی سلامتی اور طلبہ کی کامیابی کے لئے دعاکرائی ۔ خادم آباد

تازہ ترین خبریں