12:42 pm
  کوٹلی ،پولیس کی کارروائی،بائیک چور گینگ کے 3  کارندے  گرفتار، 19 موٹر سائیکل برآمد

کوٹلی ،پولیس کی کارروائی،بائیک چور گینگ کے 3 کارندے گرفتار، 19 موٹر سائیکل برآمد

12:42 pm

مختلف مقدمات میں 26 ملزمان کو گرفتار کرکے 426 بوتل شراب ، 7 کلو 8 گرام چرس ،1 کلو 143 گرام ہیروئن برآمد کی پولیس نے 12 بور رپیٹر،2 پستول 30 بور ،1 پستول 9MM, ، 77 دانہ راؤند برآمد 13 اشتہاری اور 5 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا کوٹلی (نمائندگان اوصاف) شہریوں کو تگنی کا ناچ نچانے والا بائیک چور گینگ گرفتار 19 موٹر سائیکل برآمد ۔ 3 ملزمان گرفتار ۔ مزید انکشافات متوقع ۔ شہریوں کا پولیس کارکردگی پر اظہار اطمینان۔ ڈکیتی میں ملوث ملزم بھی گرفتار ۔ ایس ایچ او کوٹلی شہزاد چوہدری نے قانون شکن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔ کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کوٹلی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں تین ملزمان سے چوری شدہ 19 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ۔ایس یاچ او کوٹلی شہزاد چوہدری نے ڈی آئی جی میرپور سردار گلفراز ، ایس پی کوٹلی راجہ محمد اکمل اور ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم کی خصوصی ہدایات پر اپنی ٹیم اشتیاق علی ایس آئی، عدنان صابر، خلیل احمد، محمد جمیل، عبدالقیوم ،عبدالغفار،محمد عارف تفتیشی ہیڈ کانسٹیبلان، محمد سفیان، محمد بوستان، صفدر حسین، عابد شاہ، اور اظہر کانسٹیبلان کے ہمراہ موٹر سائیکل چور گروہ یاسر ، بابر اور احسن کو گرفتار کر لیا ۔ نلی پنجیڑہ کے مقام پر قتل کے چار ملزمان کو آٹھ گھنٹے کے اندر گرفتار کے اور ملزم عزیز سے آلہ قتل کلاشنکوف برآمد کر لی ۔ دریں اثناء کوٹلی میں مرحوم مظہر کیا نی کے گھر اور فگوش کے مقام پر ہونے والی ڈکیتیوں کے ملزم رفیق وغیر ہ کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 426 بوتل شراب ، 7 کلو 8 گرام چرس ،1 کلو 143 گرام ہیروئن برآمد کی ، ناجائز اسلحہ کے 5 مقدمات میںملزمان کے قبضہ سے 12 بور رپیٹر،2 پستول 30 بور ، ایک پستول 9MM, ، 77 دانہ راؤند اور ایک خنجر برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو حوالات بند کیا گیا ۔ 13 اشتہاری اور 5 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ عادی منشیات فروشوں ریاست عرف گولی ، رضوان عرف منگو، ارسلان ، تنویر عرف کالو، کو بھی ڈسٹرکٹ جیل میں بند کیا گیا ۔ شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینا ن کا اظہار کیا ۔ کوٹلی پولیس

تازہ ترین خبریں