01:28 pm
  تقسیم کشمیر نا منظور ریلی آج چھتر چوک سے نکالی جائیگی،شہریان مظفرآباد

تقسیم کشمیر نا منظور ریلی آج چھتر چوک سے نکالی جائیگی،شہریان مظفرآباد

01:28 pm

تقسیم کشمیر نا منظور ریلی آج چھتر چوک سے نکالی جائیگی،شہریان مظفرآباد تاجروں ،طلباء تنظیموں ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے کارکنان ریلی میں شرکت کرینگے مظفرآباد(سٹی رپورٹر)شہریان مظفرآباد کے زیر اہتمام تقسیم کشمیر نا منظور ریلی آج چھتر چوک سے دن 10بجے چکوٹھی کی جانب نکالی جائے گی۔ریلی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں عوام کا بھرپور شرکت کا عزم ۔ شہر یان مظفرآباد نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آئینی دہشت گردی کے بعد جموں ،سرینگر ودیگر علاقوں میں کرفیو نافذ کر کے عوام کو محصور کیئے جانے کے خلاف تقسیم کشمیر نا منظور کے عنوان سے دارالحکومت چھتر چوک سے چکوٹھی تک غیر سیاسی ریلی نکالنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ریلی آج دن دس بجے چھتر چوک سے چکوٹھی کی جانب رواں دواں ہو گی۔شہر مظفرآباد کے تمام وارڈز ،نواحی علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔تاجروں ،طلباء تنظیموں ،مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے کارکنان بھی ریلی میں شرکت کرینگے۔ شہریان مظفرآباد

تازہ ترین خبریں