08:29 am
  ٹیچرز آ   رگنائزیشن میرپورکے صدرسعید عالم نے بھارتی مظالم کے خلاف ریلی کی قیادت کی

ٹیچرز آ رگنائزیشن میرپورکے صدرسعید عالم نے بھارتی مظالم کے خلاف ریلی کی قیادت کی

08:29 am

ٹیچرز آ رگنائزیشن میرپورکے صدرسعید عالم نے بھارتی مظالم کے خلاف ریلی کی قیادت کی میرپور(نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے احکامات کی روشنی میں آزاد کشمیر ٹیچرز آرگنائزیشن میرپورکے صدر محمدسعید عالم چوہدری کی قیادت میں اساتذہ کی ایک بہت بڑی ریلی چوک شہیداں میں نکالی گئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے محمدسعید عالم چوہدری نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کیخلاف پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور بھارتی فوج کو کشمیر کے نہتے شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھرپور طریقے سے مذمت کی ۔ اس میں دیگر مقررین جن میں ظہیر بٹ ، مرزا نذیرجرال ، سردار راشد پرویز، چوہدری منیر، راجہ ضامن عباس ، مرزا خادم ،راجہ سرفراز ،شامل تھے ۔

تازہ ترین خبریں