08:34 am
 مودی مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کا خون پی رہا ہے،راجہ بابر

مودی مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کا خون پی رہا ہے،راجہ بابر

08:34 am

مودی مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کا خون پی رہا ہے،راجہ بابر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی بدترین مثال قائم کی جا رہی ہے میرپور(بیورورپورٹ ) قاری راجہ بابر علی نے کہا ہے کہ نریندر مودی خون خوار بھیڑیئے کا روپ دھار چکا ہے اپنی پیاس بجھانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کا خون پی رہا ہے ۔مودی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو کشمیر کوبھارتی فوج کیلئے شمشان گھاٹ بنا دیں گے مسلمانوں کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔دو بڑی ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی پر عالمی برادری،اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اداروں کی خاموشی دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہے ۔اگر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوئی تو یہ جنگ دو ملکوں کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین مثال قائم کی جا ری ہے،بچوں،عورتوں،بوڑھوں پر بھارتی فوج کا وحشیانہ تشدد عالمی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بھا رت نے ریاست جموں وکشمیر پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اور اب اپنے آئین میں یکطرفہ ترمیم کر ے آئینی دفعہ 370اور 35Aکو ختم کر دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی زیر نگرانی محصور کشمیریوں کو خوراک، ادویات، بنیادی ضروریات زندگی فراہم کر کے انٹرنیٹ ،موبائل فون ، اور میڈیا پر عائد بلاجواز پابندیاں ختم کروانے میں عالمی ادارے اپنا جاندار کردار ادا کریں۔ پاک بھارت افواج آمنے سامنے ہیں اور دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان ہائی الرٹ ہے اب کی بار جنگ محدود رہ ہی نہیں سکتی جو نیو کلیئر وار میں تبدیل ہو جائے گی۔بھارت کو آئینی دہشت گردی واپس لینے پر مجبور کیا جائے اور حریت رہنمائوں ،کارکنوں کو رہا کرکے بوگس مقدمات ختم کیے جائیں بھارت کی جانب سے پاکستان و آزادکشمیر پر ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی کے خلاف پوری کشمیری عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا عزم کرتی ہے،نریندر مودی کے ظالمانہ عمل کے بعد اب کسی دوسرے نظریے کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی ہے۔اب سارے کشمیر ی کشمیر بنے گا پاکستان پر اکھٹے ہو جائیں۔

تازہ ترین خبریں