08:40 am
  مقبوضہ  کشمیر میں جاری 27 روز سےکرفیو قابل مذمت ہے،قمر چوہدری

مقبوضہ کشمیر میں جاری 27 روز سےکرفیو قابل مذمت ہے،قمر چوہدری

08:40 am

مقبوضہ کشمیر میں جاری 27 روز سےکرفیو قابل مذمت ہے،قمر چوہدری بھارتی قاتل درندہ صفت مودی نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے میرپور(بیورورپورٹ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کال پر قمر چوہدری سابق ضلعی صدر میرپور پی ٹی آئی آزادکشمیر کی ساتھیوں سمیت مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری 27واں روز کرفیو کے نفاذ کیخلاف اور نہتے کشمیری معصوم ، بچوں ، بوڑھوں،بہنوں اور مائوں پر بھارتی قاتل درندہ شخصیت وزیراعظم نریند ر مودی جو ظلم وستم ڈھا رہااس کی مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار قمر چوہدری نے چوک شہیداں میں میڈیا بریفنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کال پر 30منٹ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلے ہیں ۔ اس موقع پر یوسف بٹ ، سرفراز مغل ، عثمان عباسی ، ارشد ، رشید ، احسن ، اعجاز ، فرحان ، عامر گجر ، احسن خان ، ناصر چوہدری ، قاسم رحمانی ، طالب چوہدری ، محمد وارث ، عثمان انصاری ، چوہدری راشد ، چوہدری محمود ، محمد وسیم، محمد حسین ، افتخار حسین اور دیگر موجود تھے ۔

تازہ ترین خبریں