11:56 am
 پیپلز نیشنل الائنس میں مخصوص نمائندگی قبول نہیں،عبدالستار

پیپلز نیشنل الائنس میں مخصوص نمائندگی قبول نہیں،عبدالستار

11:56 am

پیپلز نیشنل الائنس میں مخصوص نمائندگی قبول نہیں،عبدالستار نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی باغ(نمائندہ اوصاف)پیپلز نیشنل الائنس میں ریاست کی تمام سیاسی قوتوں کو نمائندگی نہ دی گئی تو پیپلز نیشنل الائنس آزادی پسندوں کا الائنس نہیں رہیگا۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار عبدالستار ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ پیپلز نیشنل الائنس میں مخصوص علاقوں سے مخصوص نمائندگی لی گئی ہے جو قابل قبول نہیں ہے ۔ ریاست جموں کشمیر بشمول گلگت بلتستان کی موجودہ صورت حال میں اگر کشمیری عوام کو پاکستان کے حامی یا انڈیا کے حامی کے تناظر میں دیکھا جائیگا تو جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ پیپلز نیشنل پارٹی کا مطلب راولاکوٹ اور میر پور کا نام نہیں ہے بلکہ ریاست جموں کشمیر گلگت بلتستان کی جملہ سیاسی قوتوں کو نمائندگی دینے کا نام ہونا چاہیے ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ آنے والے پیپلز نیشنل الائنس اجلاس سے قبل اگر نمائندگی کے مسائل حل نہ کیے گئے تو نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔