11:58 am
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی تھوراڑ سردار طالب نے حلف اٹھا لیا

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی تھوراڑ سردار طالب نے حلف اٹھا لیا

11:58 am

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی تھوراڑ سردار طالب نے حلف اٹھا لیا تھورار ( نمائندہ اوصاف) جماعت اسلامی تھوراڑ کا ہفتہ وار اجتماع زیرصدارت امیر جماعت اسلامی تھوراڑ سردارزاہد حسین منعقد ہوا اجلاس میں نومنتخب سیکرٹری جنرل سردار طالب حسین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا اجلاس سے امیر جماعت اسلامی تھوراڑ سردار زاہد حسین ، سیکرٹری جنرل سردار طالب حسین نے ممبران اور اراکین جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کی دعوت کو گھر گھر پہنچانے اور جماعت کو منظم کرنے کے لیے کارکنان کے تعاون سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی بھرپور کوشش کریں گے ،اجلاس میں سابق امیر جماعت اسلامی تھوراڑ سردار عبدالرحیم نے بھی شرکت کی۔