11:58 am
 عالم اسلام کشمیریوں کو آزمائش میں نہ ڈالے،بشیر جعفری

عالم اسلام کشمیریوں کو آزمائش میں نہ ڈالے،بشیر جعفری

11:58 am

عالم اسلام کشمیریوں کو آزمائش میں نہ ڈالے،بشیر جعفری باغ(نمائندہ خصوصی)انجمن جعفریہ رجسٹرڈ باغ کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر خواجہ بشیر جعفری ،سید ساجد کاظمی،علامہ اقبال ساجدی ،صغیر انصاری،خواجہ اعجاز،خان اسد علی خان ودیگرنے کر تے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے نہتے کشمیری عوام پر مظالم عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہیں عالم اسلام کشمیریوں کو آزمائش میں نہ ڈالے مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ایران،حکومت ترکی،اور چین نے جس طرح کھل کر کشمیریوں کی حمایت کی عالم اسلام بھی ان کی تقلید کرے اس موقع پر قرارداد کے زریعے کشمیری مسلمانوں کی خواہشات کے برعکس مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلیوں کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے مقبوضہ کشمیر میں چار ہفتوں سے جاری کرفیو ختم کر کے بنیادی انسانی حقو ق بحال کیے جائیں عالمی اداروں کی غیر موثر حکمت عملی پر تشویش کا اظہار کیا گیا احتجاجی جلسہ سے خواجہ بشیر جعفری،سید قمر کاظمی ،سید ساجد کاظمی،علامہ اقبال ساجدی ،صغیر انصاری،خواجہ اعجاز،خان اسد علی خان،سید امداد گردیزی،قیصر بانڈے،اور دیگر نے خطاب کیا ۔

تازہ ترین خبریں