11:58 am
سردار امتیاز کی برسی آج منائی جائے گی

سردار امتیاز کی برسی آج منائی جائے گی

11:58 am

سردار امتیاز کی برسی آج منائی جائے گی ہجیرہ( نمائندہ خصوصی )جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے گوریلا کمانڈر سردار امتیاز جنگی شہید آف منڈھول کی برسی کے انتظامات مکمل کر لیے گے آج دن گیا رہ بجے منڈھول بل بازار کے مقام پر خونی لکیر توڑ دو ،بکھری ریاست جوڑ دو کے نام سے ریلی نکالی جائے گی جو بل بازار کا چکر لگانے کے بعد جلسہ گاہ میں جلسہ کی شکل اختیار کر جائے گی ۔برسی کے پروگرام سے زونل صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ڈاکٹر توقیر گیلانی خطاب کریں گے ۔ اس سلسلہ میں جے کے ایل ایف و جے کے ایس ایل ایف کے رہنمائوں کے مطابق کمانڈ ر سردار امتیاز جنگی شہید ،باوا حاکم دین شہید ،سردار سرفراز شہیداور راجہ سرفراز شہید و دیگر شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ تما م آزادی پسندوں اور محب وطن کشمیریوں کو اس پروگرام میں شرکت کی ایپل کی جاتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں