12:07 pm
 جے آئی یوتھ پوری قوت کے ساتھ ایل او توڑے گی، نثار احمد شائق

جے آئی یوتھ پوری قوت کے ساتھ ایل او توڑے گی، نثار احمد شائق

12:07 pm

جے آئی یوتھ پوری قوت کے ساتھ ایل او توڑے گی، نثار احمد شائق 21 ستمبر کوچلو چلو سرینگر چلو کال کی کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے مظفرآباد(سٹی رپورٹر)جے آئی یوتھ مظفرآباد کا اہم اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر نثار احمد شائق منعقد ہوا،21 ستمبر ایل او سی کراس،چلو چلو سرینگر چلو کال کی کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار،100 نوجوان کفن پوش جبکہ 100 ایکسپرار کمانڈو وردی میں،20 ایمبولینس،10 ڈاکٹر،بڑی مقدار میں رانش،ٹینٹ 10 ہزار نوجوان اور عام شہریوں کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیمیں،بین الاقوامی میڈیا اور لوکل میڈیا ساتھ لے جائیں گے،اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے اگر انتظامیہ نے راستے میں رکاوٹ ڈالی تو کسی بھی صورت میں نہیں رکا جائے گا،حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی کہ ہمیں اسلحہ فراہم کرے اگر نہیں تو نوجوان ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر رکھ کر ایل او سی کراس کریں گے،اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو باور کروایا گیا کہ انہوں نے جو اے پی سی کے اجلاس میں ایل او توڑنے کی بات کی تھی وہ کیوں پوری نہیں کی گئی،لہذا جے آئی یوتھ پوری قوت کے ساتھ ایل او توڑے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈوں کو اسلحہ دے کر بھیجا گیا اور مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس طرح ہمیں بھی اُن کے مقابلہ میں اسلحہ فراہم کیا جائے تاکہ ہم بھی مقبوضہ کشمیر کی مائوں بہنوں کی عزتیں بچائیں،اجلاس میں مظفرآباد کے نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ 21 ستمبر کو ایل او سی کی کال کو کامیاب بنائیں،اجلاس سے مرکزی سینئر نائب صدر خالد محمود زیدی،ڈپٹی سیکرٹری جرنل سید عمران علی شاہ،ڈویژنل نائب صدر راجہ فیصل،ضلعی نائب صدر ظاہر نذیر مغل،صدر یوسی چھتر دومیل راجہ ثقلین گوہر،جماعت اسلامی حلقہ 2 کے جنرل سیکرٹری راجہ اسد اسلم،جے آئی یوتھ حلقہ 6 کے جنرل سیکرٹری شعیب لون،ارفاق مغل و کارکنان و ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں