12:15 pm
کشمیری قوم کو اپنے اندر 47والا جذبہ جہاد پیدا کرنا ہوگا،مقررین

کشمیری قوم کو اپنے اندر 47والا جذبہ جہاد پیدا کرنا ہوگا،مقررین

12:15 pm

کشمیری قوم کو اپنے اندر 47والا جذبہ جہاد پیدا کرنا ہوگا،مقررین ارجہ(نمائندہ اوصاف)مقبوضہ کشمیر میں سفاکانہ بھارتی مظالم کے خلاف نہتے کشمیری بہن بھائیوں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جنڈالہ ، ارجہ ،جہالہ ،میں بڑے بڑے پروگرامات ارجہ میں ایک بڑی تقریب 12سے12:30تک فاروق اعظم چوک ارجہ میں انجمن تاجران ،صحافتی تنظیموں ،سول سوسائیٹی سیاسی وسماجی جماعتوں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے زیر اہتما م بڑے پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ارجہ ،جنڈالہ، کی فضافلگ شگاف نعروں جبری ناطے توڑ دو،کشمیر ہمارا چھوڑ دو،کشمیر بنے گا پاکستان، جبر کے بندھن توڑ دو کشمیر ہمارا چھوڑ دو ۔تقسیم کشمیر نامنظور،اور قومی اور کشمیری ترانوں سے گونج اٹھی اس موقعہ پر ٹریفک مکمل طور پر جام رہی مکمل شٹر ڈاؤن رہا۔ پوری قوم نے مکمل یکجہتی کے ساتھ پروگرامات میں شرکت کی۔ مظاہرین نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دیا۔سب سے پہلے سائرن بناگیا۔ مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کسی صورت میں سلب نہیں ہونے دیںگے۔ عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ آزادکشمیر بھر میں تاجراور سول سوسائٹی جہاد کیلئے نکلیں گے۔مقررین نے علمائے کرام سے مطالبہ کیاکہ عوام کو جہادی کی ترغیب دیں اور جہاد کی فرضیت کا فتویٰ جاری فرمائیں۔ کشمیری قوم کو اپنے اندر 47والا جذبہ جہاد پیدا کرنا ہوگا۔ آزادکشمیر کے لوگ مجاہد صفت اور ہندووں سے ٹکرانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔افغانیوں نے جذبہ جہادسے فتوحات حاصل کی۔ پاکستان کے مقتدرحلقے اور سیاسی قوتیں مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی مظالم اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف ٹھوس حکمت عملی واضع کریں۔ کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ اگلے مورچوں پر لڑنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ارجہ کے صدر صغیر خان ،انجمن تاجران جہالہ کے صدر افضل خان،انجمن تاجران جنڈالہ کے صدر اسحاق طارق ،کے علاوہ نثاراحمد ، راجہ شکیل، گلفراز عباسی ، امجد عارف ، نیاز برق ، عمرحیات ، سردار وسیم ، نعیم انور، جاویدخان، آصف صیاد ،سنیئر صحافی طاہر عباسی، خالد بخاری، عبدالستار ، آصف اقبال ، شوکت ایڈووکیٹ ، عباس خان، اورنگزیب عباسی، ذوالفقار شاہین، بشارت رزاق، نجیب خان، راجہ نصیر، سعید خان، ایاز چغتائی، ودیگر نے خطاب کیا۔

تازہ ترین خبریں