01:20 pm
  مقبوضہ وادی میں26روز سے  کرفیو ،خوراک نایاب ہے، حمزہ مغل

مقبوضہ وادی میں26روز سے کرفیو ،خوراک نایاب ہے، حمزہ مغل

01:20 pm

مقبوضہ وادی میں26روز سے کرفیو ،خوراک نایاب ہے، حمزہ مغل پوری دنیا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے غیور عوام سڑکوں پر ہے مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری حمزہ مغل نے کہا کہ آج مقبوضہ وادی میں26روز گزر گئے کرفیو کو جبکہ وادی میں اشیا ء خوردونوش اور میڈیکل کی سہولت بھی نایاب ہوچکی ہے،پوری دنیا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لوگ سڑکوں پر ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اقوا م متحدہ کی وہ کونسی مجبوری ہے کہ وہ بھارت کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس نہیں لے سکتا؟ مقبوضہ وادی کو ایک قتل گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے مگر مودی اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،اگر بھارت نے حملے کی غلطی کی تو عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں غیر مسلم ممالک نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر دکھ کا اظہار کیا مگر UAEنے اسپیشل ایوارڈ دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ وقت مسلمانوں کو ساتھ لے کر چلنے کا تھا مگر UAEکی جانب سے اسپیشل ایوارڈ دے کر اپنے ہندو ہونے کا یقین دلا دیا۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت اپنی فوج مقبوضہ وادی سے فوری طور پر نکال لے،وہ وقت دور نہیں جب عوام لائن آف کنٹرو ل توڑ کر بھارتی فوج کو تہس نہس کردے گی ۔

تازہ ترین خبریں