12:03 pm
 مودی کے مٹنے کا وقت   قریب آ چکا ہے،گلزمان اعوان

مودی کے مٹنے کا وقت قریب آ چکا ہے،گلزمان اعوان

12:03 pm

مودی کے مٹنے کا وقت قریب آ چکا ہے،گلزمان اعوان بھارت کی کسی بھی چال سے پاکستان ہرگز بھی غافل نہیں ہے مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان نے کہا ہے کہ مودی کے مٹنے کا وقت قریب آ چکا ہے ۔حکمرانوں کے انفرادی فیصلے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی نہیں کرتے ۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک سمیت ہر اسلامی ملک کے عوام اور مسلم نوجوانوں کے جذبات اور ہمدردیاں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔ انشاء اللہ کشمیری بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام اپنے کشمیری مظلوم بھائیوں کا دکھ درد اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں ، بھارت کی کسی بھی چال سے پاکستان غافل نہیں ہے ، افواج پاکستان سے کشمیری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ،بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ، کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہو سکتا، لاکھوں قیمتی انسانی جانیں آزادی کے نام پر قربان ہو چکی ہیں ۔اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر فوری عمل کروائے بصورت دیگر خطہ ایٹمی جنگ کی نظر ہو سکتا ہے ۔ گلزمان اعوان

تازہ ترین خبریں