12:03 pm
 جامعہ اسلامیہ برکاتیہ کے  304طلبا کی دستار بندی  4ستمبر  کو ہوگی،حمید الدین

جامعہ اسلامیہ برکاتیہ کے 304طلبا کی دستار بندی 4ستمبر کو ہوگی،حمید الدین

12:03 pm

جامعہ اسلامیہ برکاتیہ کے 304طلبا کی دستار بندی 4ستمبر کو ہوگی،حمید الدین تقریب میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں اورمظلوم کشمیریوں سےیکجہتی کی جائیگی مظفرآباد ( سٹی رپورٹر)مہتمم جامعہ اسلامیہ برکاتیہ علامہ محمد حمید الدین برکتی نے کہا ہے کہ برکاتیہ فائونڈیشن ٹرسٹ پاکستان کے تعلیمی بورڈ سے منسلک آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے 66مدارس اہلسنت میں شعبہ حفظ ودرس نظامی سے فارغ ہونے والے 304طلبا کی دستار بندی ،تقسیم اسناد وتحائف اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے حوالہ سے عظیم الشان بابرکت تقریب 4ستمبر بروز بدھ صبح 10بجے دربار عالیہ سہیلی سرکار پر منعقد ہو گی جو نمازظہر تک جاری رہے گی آزادکشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے علما کرام ومشائخ عظام اور حاجی رفیق پردیسی ،مفتی وسیم ضیائی خصوصی شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار علامہ محمد حمید الدین برکتی نے چئیرمین برکاتی فائونڈیشن حاجی عبدالغفار ،عبدالکریم برکاتی ،قاری عبدالرحمان ،مولانا محمد دین جھاگوی ،خالد برکاتی ،مولانا ذیشان برکاتی کے ہمراہ مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی سال کا پہلا دن یکم محرم خلیفہ دوئم حضرت عمر فارو قؓ کی شہادت کا دن ہے ،محرم الحرام میں پورا کشمیر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے کشمیریوں پر بھارت نے ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں 4ستمبر کی بابرکت تقریب میں کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں اور مظلوم کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کی جائیگی 4ستمبر کے جلسہ دستار فضیلت میں میڈیا نمائندگان اور عوام کوشرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برکاتیہ تحریک ایک غیر سیاسی تعلیم القرآن کی تحریک ہے جو آزاد کشمیر پاکستان کے علاوہ افریقا اور دنیا کے کئی ممالک میں کتاب اللہ کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کے بعد جس طرح نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اسی طرح قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے مسلمانوں کی ہدایت کے لئے آخری نازل کردہ آسمانی کتاب ہے برکاتیہ فائونڈین ہونہار طلبہ کو اندرون وبیرون ممالک میں قرآن مجید کی اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالر شپ بھی دے رہی ہے 400سے زائد طلبا سکالر شپ سے مستفید ہو چکے ہیں مظفرآباد ، نیلم ،ہٹیاں اور باغ میں 200سے زائد مدارس برکاتیہ فائونٖیشن کے تعاون سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں10ہزار سے زائد طلبا ان مدارس میں دینی ودنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں,پریس کانفرنس کے اختتام پر چیئرمین برکاتی فائونڈیشن حاجی عبدالغفار نے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی ۔ حمید الدین

تازہ ترین خبریں