12:04 pm
 محکمہ جنگلات شجرکاری وشجرپروری کیلئے متحرک ہے،شاہدعباسی

محکمہ جنگلات شجرکاری وشجرپروری کیلئے متحرک ہے،شاہدعباسی

12:04 pm

محکمہ جنگلات شجرکاری وشجرپروری کیلئے متحرک ہے،شاہدعباسی لینڈ سلائیڈ ایریا میں 1لاکھ18ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے مظفرآباد( سٹی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کی بلین ٹریز شجرکاری مہم ‘آزادکشمیر میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری اورشجرپروری کا کام زور وشور سے جاری ہے واٹر شیڈ منیجمنٹ‘تجدید اور نارمل کے تعاون سے دائوکھن سیاحتی مقام پر لینڈ سلائیڈ ایریا میں 1لاکھ18ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے ڈی ایف او مظہر نقوی‘ڈی ایف او میر نصیر‘ڈی ایف او ارشد خان کی نگرانی میں رینج آفیسر توصیف میراں کی سربراہی میں بلاک آفیسر شاہد حمید عباسی‘رینج آفیسر مطلوب مغل‘فارسٹر سید شہزاد نقوی‘فارسٹر نعمان بخاری ‘ارشاد عباسی فاریسٹ گارڈ لمنیاں الطاف عباسی فارسٹگارڈ نے عملہ کے ہمراہ دائوکھن میں پودے لگانے ان کی حفاظت کے لیے اقدامات شروع کررکھے ہیں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہا ہے اس موقع پر بلاک آفیسر شاہد حمید عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی بلین ٹریز منصوبہ کے تحت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان‘وزیر جنگلات سردار میر اکبر سیکرٹری جنگلات ظہورالحسن گیلانی‘ناظمین اعلی جنگلات اور ناظم جنگلات کی ہدایت پر شجرکاری کی جارہی ہے۔ شاہدعباسی

تازہ ترین خبریں